پاکستان
پاکستان آکر کافی خوش ہوں یہاں بہت ٹیلنٹ ہے، اسٹیو اسمتھ

پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ پاکستان آکر کافی خوش ہوں یہاں پر کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ ہے۔
اسٹیو اسمتھ نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل ایک اچھا ایونٹ ثابت ہورہا ہے، ملتان سلطانز اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے ہمارا مقصد ٹاپ ٹو میں جگہ بنانا ہے۔
آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ پی ایس ایل کے بہت سے کھلاڑیوں نے مجھے متاثر کیا ہے، افسوس ہے کہ شائقین ہمیں دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود نہیں ہیں۔












