تازہ ترین
مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و...
ضلع گلگت

7میڈیکل سٹورز کے لائسنس منسوخ و سیل ، 8مقدمات عدالت بھجوانے، 2میڈیکل سٹورز پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی منظوری

 ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ گلگت بلتستان کا اہم اجلاس سیکریٹری صحت و چیئرمین بورڈ آصف اللہ خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق مختلف اضلاع سے پیش کیے گئے 22کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ میڈیکل اسٹورز کے مالکان کو موقف پیش کرنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔مقدمات کی جانچ پڑتال کے دوران غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ اور زائد المیعاد ادویات کی فروخت، سرجیکل آلات کی خلاف ضابطہ موجودگی اور اسٹورز پر مستند فارماسسٹ کی عدم تعیناتی جیسے سنگین خلاف ورزیاں ثابت ہوئیں، جس پر بورڈ نے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں 7میڈیکل اسٹورز کے لائسنس منسوخ کرکے انہیں سیل کرنے، 8مقدمات عدالت کو بھجوانے اور 2میڈیکل اسٹورز پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ مختلف سٹورز پر 4 فارماسسٹ تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button