تازہ ترین
مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و...
ضلع گلگت

ایران، امریکہ جنگ بندی، نگران وزیراعلی گلگت بلتستان کا موثر سفارتکاری پر قومی قیادت کو خراج تحسین

 نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس (ر)یار محمد نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران محتاط اور موثر سفارتکاری کے ذریعے تنائو میں کمی لانے میں مثبت کردار ادا کیا ہے جو قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ 07 اپریل 2026 کو ہونے والی پیش رفت کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان عارضی جنگ بندی پر اتفاق سامنے آیا، جو خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک اہم قدم ہے۔اس پیش رفت کے ساتھ عالمی معاشی صورتحال خصوصا تیل کی منڈی پر مثبت اثرات متوقع ہیں۔ نگران وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر متوازن اور دانشمندانہ حکمتِ عملی اختیار کی۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ بین الاقوامی سطح پر مختلف حلقوں کی جانب سے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے، جو ملک کے مثبت کردار کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال قومی یکجہتی، سنجیدگی اور ذمہ دارانہ رویے کی متقاضی ہے۔ غیر ضروری تنقید اور منفی بیانیوں کے بجائے اجتماعی مفاد کو مقدم رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جسٹس (ر)یار محمد نے تمام سیاسی و سماجی طبقات سے اپیل کی کہ وہ قومی مفاد میں اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کریں اور جاری سفارتی عمل کی کامیابی کے لیے مثبت کردار ادا کریں، تاکہ خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہو سکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button