تازہ ترین
مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و...
Uncategorized

پاکستان کی خاموش سفارتکاری کامیاب، قومی یکجہتی مزید مضبوط ہوئی،گورنر گلگت بلتستان

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے خاموش اور مؤثر سفارتکاری کے ذریعے ایک اہم پیش رفت ممکن بنائی ہے، جو ملک کی سنجیدہ اور ذمہ دارانہ پالیسیوں کا مظہر ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ غیر ضروری تنقید کے برعکس ریاست نے ہر مرحلے پر ذمہ دارانہ کردار ادا کیا اور قومی مفاد کو ترجیح دی۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال اس امر کی متقاضی ہے کہ قومی یکجہتی اور باہمی اعتماد کو مزید مضبوط کیا جائے۔گورنر گلگت بلتستان نے واضح کیا کہ داخلی انتشار کے بیانیے حقیقت کے سامنے دم توڑ چکے ہیں اور یہ ثابت ہو گیا ہے کہ مثبت اور حقیقت پسندانہ حکمت عملی ہی کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی مفاد میں سنجیدہ مکالمہ الزام تراشی اور تنقید سے کہیں زیادہ مؤثر ثابت ہوا ہے اور یہی رویہ مستقبل میں بھی ملکی استحکام کا باعث بنے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button