تازہ ترین
مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و...
Uncategorized

سکردو میں ہیلتھ اینڈوومنٹ فنڈ کے ریجنل دفتر کا افتتاح

 سکردو میں ہیلتھ اینڈوومنٹ فنڈ کے ریجنل دفتر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا، جس سے بلتستان ڈویژن کے عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کے حصول میں نمایاں آسانی میسر آئے گی۔افتتاحی تقریب میں گلگت بلتستان کے نگران وزیر صحت ڈاکٹر نیاز، وزیر بلدیات انجینئر الطاف حسین، وزیر اطلاعات و آئی ٹی غلام عباس، وزیر داخلہ ساجد بیگ، مشیر سوشل اینڈ ومین ڈویلپمنٹ سیدہ فاطمہ اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ارشد مجید مہمند نے شرکت کی اور دفتر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بلتستان کے مریضوں کو پہلے ہیلتھ اینڈوومنٹ فنڈ سے فائدہ اٹھانے کے لیے گلگت کا طویل سفر کرنا پڑتا تھا تاہم اب سکردو میں اس دفتر کے قیام سے یہ عمل مقامی سطح پر ہی ممکن ہو سکے گا۔

وزراء نے کہا کہ حکومت صحت کے شعبے کی بہتری اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف مریضوں کو مالی معاونت کے حصول میں آسانی ہوگی بلکہ ان کے وقت اور اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔متعلقہ حکام کے مطابق اس ریجنل دفتر کے قیام سے بلتستان کے مستحق مریضوں کو فوری اور مؤثر انداز میں مالی امداد فراہم کی جا سکے گی، جس سے صحت کی سہولیات تک رسائی مزید بہتر ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button