تازہ ترین
معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و... دیواریں صاف، الیکشن شفاف؛ وال چاکنگ پر مکمل پابندی ہو گی، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں’’مشاعرہ بسلسلہ معرکہ حق‘‘کا شاندار انعقاد،افواج پاکستان کی تاریخی فتح... الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا انتخابی مہم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
ضلع گلگت

گلگت اور سکردو میں تین روز کیلئے کرفیو نافذ ، فوج طلب

گلگت اور اسکردو میں تین روز کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا اور امن عامہ کیلئے فوج طلب کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان حکومت نے خطے میں امن و امان کی نازک صورتحال کے پیش نظر گلگت اور اسکردو کے شہروں میں تین روز کیلئے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔آرٹیکل 255 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے حکومت نے دونوں شہروں میں فوج طلب کر لی ہے تاکہ شرپسند عناصر پر قابو پایا جا سکے اور امن عامہ کو برقرار رکھا جا سکے۔آئی جی گلگت بلتستان اکبر ناصر نے ویڈیو بیان میں واضح کیا ہے کہ فوج کے ساتھ ساتھ پولیس، رینجرز اور ایف سی کے جوان بھی سڑکوں پر موجود رہیں گے اور اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔آئی جی گلگت بلتستان نے ہدایت کی ہے کہ جنازے اور تدفین میں صرف گلگت کے مقامی شہریوں کو شرکت کی اجازت ہوگی تاہم باہر سے آنے والے افراد یا دیگر اضلاع کے لوگوں کے اجتماع میں شرکت پر پابندی ہوگی۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور بلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button