تازہ ترین
ضلع گلگت

امام خمینی کی شہادت، وزیراطلاعات گلگت بلتستان کی عوام سے پرامن رہنے کی اپیل

 نگراں صوبائی وزیر اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان غلام عباس نے گلگت بلتستان کے عوام سے پرامن رہنے، تحمل اور صبر سے کام لینے کی بھرپور اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ رہبر معظم اسلامی، آیت اللہ سید علی خامنائی کی شہادت ایک نہایت دردناک اور غمگین سانحہ ہے جس نے نہ صرف ایران بلکہ پوری عالمِ اسلام کو افسردہ کر دیا ہے۔اس دلخراش واقعہ سے ہم سب گہرے دکھ میں مبتلا ہیں اور شہید رہبر معظم اسلامی کے بلند درجات کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ امن و امان کی موجودہ صورتحال کا مکمل خیال رکھیں، تحمل اور صبر سے کام لیں، اور کسی بھی قسم کی فرقہ وارانہ کشیدگی، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے یا قانون شکنی سے اجتناب کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حساس موقع پر پوری دنیا خصوصا مسلم امہ کو متحد ہو کر اسلام کے حقیقی دشمنوں کے خلاف مشترکہ ردعمل دینا چاہیے، اور فرقہ واریت و عدم برداشت کو ہرصورت رد کرنا چاہیے۔وزیرر اطلاعات نے گلگت بلتستان کے عوام خصوصا نوجوانوں، تاجروں اور مذہبی رہنماں سے اپیل کی ہے کہ وہ امن، رواداری، بھائی چارے اور تحمل کو ترجیح دیں اور اپنے خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن وخوشحالی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور ہمیں اسے یقینی بنانے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button