گلگت، ڈرائیونگ لائسنس کی پرنٹنگ کا عمل بحال، تین ماہ بعد لائسنس پرنٹنگ شروع

پولیس خدمت مرکز گلگت میں ڈرائیونگ لائسنس کی پرنٹنگ کا عمل، جو مالی وسائل کی عدم فراہمی کے باعث گزشتہ تین ماہ سے عارضی طور پر معطل تھا، بحال کر دیا گیا ہے۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کی جانب سے 16 دسمبر 2025 کو مطلوبہ فنڈز کی فراہمی کے بعد لائسنس پرنٹنگ کا عمل دوبارہ شروع کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق فنڈز ریلیز ہونے کے بعد پولیس خدمت مرکز (PKM) گلگت میں اب تک تقریباً 2200 ڈرائیونگ لائسنس پرنٹ کیے جا چکے ہیں، جبکہ گزشتہ تین ماہ سے زیر التواء رہنے والا بیشتر کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ صرف ماہ دسمبر کا محدود بقایا کام باقی ہے، جسے ایک سے دو دن میں مکمل کر لیا جائے گا۔ترجمان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غلط، بے بنیاد اور غیر مصدقہ خبروں پر توجہ نہ دیں اور ڈرائیونگ لائسنس یا دیگر امور سے متعلق مستند معلومات کے لیے براہ راست متعلقہ محکمے یا پولیس خدمت مرکز سے رابطہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس خدمت مرکز عوام کو بروقت اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔\378












