سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن سے گلگت بلتستان کے سینئر صحافیوں کے وفد کی ملاقات، قومی امور پر تفصیلی مشاورت

سابق وزیر اعلیٰ اور صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن صاحب کی رہائش گاہ پر گلگت بلتستان کے سینئر صحافیوں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کے عوام کے بہترین مفاد میں اہم قومی موضوعات پر تفصیلی اور طویل مشاورتی نشست منعقد ہوئی۔
نشست میں این ایف سی ایوارڈ میں نمائندگی کے ذریعے مالی خودمختاری کے حصول، نظامِ حکومت میں موجود نقائص اور ان میں اصلاحات، تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے نئے مواقع، بدترین لوڈشیڈنگ سے نجات سمیت دیگر اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ قومی مسائل پر عوامی آگاہی اور سیاسی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پریس کلب جیسے اہم قومی ادارے مثبت اور مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ شرکاء نے گلگت بلتستان کے عوام کے بہترین مفاد میں اس طرز کی فکری اور مشاورتی نشستوں کے تسلسل پر اتفاق کیا۔آخر میں تمام اہم قومی مفادات کے حصول کے لیے مشترکہ بیانیے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس حوالے سے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔\378
Facebook Twitter Reddit











