تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنا مثبت عمل ،نظام میں شفافیت ،عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن ہوگا،نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان

نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس (ر)یار محمد نے کہا ہے کہ زمینوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈکرنے کے عمل کو شروع کرنا اچھی پیشرفت ہے، اس سے نظام میں شفافیت آئے گی اور عوام کوزمینوں کے حوالے سے شکایات کا بروقت ازالہ ممکن ہوگا۔ ایس ایم بی آر کی جانب سے دیئے جانے والے محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلی نے کہا کہ زمینوں کے ریکارڈ کے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز کیاجائے تاکہ کسی کو بھی اپنی زمینوں کے حوالے سے صحیح معلومات کی رسائی ممکن ہو۔انہوں نے کہاکہ سٹیلمنٹ کا ادارہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں موجود ریکارڈ لازمی اور حساس تصور کیا جاتا ہے، ابھی تک سٹیلمنٹ کے اپنے دفتر کی عمارت نہ ہونا مناسب نہیں، سٹیلمنٹ آفس کیلئے مناسب بندوبست کیا جائے گا۔

نگران وزیر اعلی نے اس موقع پر ریونیو سٹاف کی کمی دور کرنے کیلئے مشتہر آسامیوں پر تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے میرٹ کے مطابق بھرتیوں کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ زمینوں سے متعلق عوام کے مسائل بروقت حل کئے جاسکے۔نگران وزیر اعلی نے کہاکہ قومی خزانے اور وسائل کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ وسائل کا صحیح اور درست منصوبہ بندی کے تحت استعمال یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی وضع ہونی چاہئے تاکہ ان وسائل کے ثمرات عام عوام تک پہنچے۔ اس موقع پر نگران وزیر اعلی نے تمام شعبوں میں کفایت شعاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ صوبے کے زمینوں کا ریکارڈ کو محفوظ بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔ نگران وزیر اعلی نے ایس ایم بی آر کو ہدایت کی کہ زمینوں سے متعلق عوام کو درپیش مسائل بروقت حل کرنے کیلئے ریونیو کیسز کی شنوائی میں تیزی لائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button