تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان ،انتخابات 2026کا انعقاد ،تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کیلئے اے پی سی طلب

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے عام انتخابات 2026 کے انعقاد کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے لیے کل جماعتی کانفرنس طلب کر لی۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے انعقاد کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے لیے کل جماعتی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔چیف الیکشن کمشنر کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات مورخہ 24 جنوری 2026 کو منعقد ہونا ہے۔ انتخابی عمل کو صاف، شفاف، منصفانہ اور جمہوری اصولوں کے مطابق یقینی بنانے کے لیے کل جماعتی کانفرنس مورخہ 18 دسمبر 2025 بروز جمعرات، بوقت 11:00 بجے دن دفتر الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ، گلگت بلتستان میں منعقد ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کانفرنس میں گلگت بلتستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان یا ان کے مجاز نمائندے شرکت کریں گے۔اس اجلاس کا مقصد انتخابات سے متعلق اہم امور پر سیاسی جماعتوں کی آرا، تجاویز اور رہنمائی حاصل کرنا ہے تاکہ انتخابی عمل کو مزید موثر، شفاف اور قابلِ اعتماد بنایا جا سکے۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے گلگت بلتستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مودبانہ طور پر دعوت دی ہے کہ وہ اس اہم مشاورتی اجلاس میں شرکت فرما کر اپنی قیمتی آرا اور تجاویز سے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کو مستفید کریں۔چیف الیکشن کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے آزاد، منصفانہ اور صاف، شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button