تازہ ترین
ضلع گلگت

گلگت بلتستان میں ٹھیکیداری نظام زمین بوس ،اس صنعت سے وابستہ لاکھوں لوگ بے روزگار

گلگت بلتستان میں ٹھیکیداری نظام زمین بوس ،اس صنعت سے وابستہ لاکھوں لوگ بے روزگار ہو گئی-حکومت نے گلگت بلتستان کے سینکڑوں ٹھیکداروں کے 18ارب روپے گزشتہ کئی سالوں سے روک رکھے ہیں-ادائیگیوں کے لئے حکومت کے پاس رقم دستیاب نہیں ہے -ٹھیکیداروں نے اپنی جمع پونجی لگا کے تعمیراتی کام مکمل کیے تھے ادائیگیاں نہ ہونے سے سینکڑوں ٹھیکیدار دیوالیہ ہوکے نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں-موجودہ سال کے پی ایس ڈی پی میں سارے گلگت بلتستان کے لئے ایک بھی نیا عوامی ویلفیر کا پراجیکٹ نہیں رکھا گیا ہے حالانکہ علاقے میں بجلی ندارد سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل اور پانی دستیاب نہیں ہی-زرائع کے مطابق پرانے جاری تعمیراتی کام کے لئے بھی فنڈ دستیاب نہیں ہے جس باعت ٹھکیداروں نے جاری پراجکٹس پر نوے فی صد کام روک لیا ہی-تعمیراتی کام روک جانے سے مستری،مزدور،ترکھان، سیمنٹ سریا کے بیوپاری،بجلی اور سنیٹری کا سامان فروخت کرنے والوں سمت دیگر کئی افراد کا کام یا تو رک گیا ہے یا آدھا رہ گیا ہے جس سے علاقے میں بے روگاری کا نیا طوفان سر اٹھا رہا ہی-نئے ٹھیکے نہ ہونے اور پرانے کاموں کی ادائیگیاں رک جانے سے جی بی پی ڈبلیو کے دفاتر میں الو بولنے لگے ہیں اور ان دفاتر میں کام کرنے والے ہزاروں ملازمین جن میں چپراسی سے لے کر سیکریٹری تک شامل ہیں صرف حاضری لگا کر تنخوا لے رہے ہیں -علاوہ ازیں ایک دو پراجکٹس پر جو کام ہو رہا ہے رقم کی عدم دستیابی باعث اس کام کا معیار انتہائی ناقص ہی-گلگت بلتستان کے ٹھیکیداروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کو فوری ادائیگیاں کرے اور نئے عوامی ویلفیر کے پراجکٹس کیلئے بھاری رقم فراہم کرے تاکہ اس صنعت سے وابسطہ لاکھوں افراد کا روزگار دوبارہ چل سکے –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button