تازہ ترین
ضلع گلگت

وائس چانسلر کے آئی ی یوسے صدرپاکستان امریکن سوسائٹی نیویارک کی وفد کے ہمراہ ملاقات، تعلیم و فلاح و بہبود پر مشترکہ کام کرنے کا عزم

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے پاکستان امریکن سوسائٹی نیویارک کے صدر شمس الزمان کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق ملاقات میں تعلیم کے شعبے میں غریب و محروم بچوں کی فلاح و بہبود اور طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے پرتفصیلی گفتگو کی گئی۔جن میں غریب بچوں کی تعلیم کو فروغ دینے، مستحق طلبہ کے لیے سکالرشپس کی فراہمی اور جامعہ کی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں میں مستقبل میں باہمی شراکت داری شامل تھی۔ وفد نے جامعہ قراقرم کی تعلیمی اور سماجی خدمات کی تعریف کی جبکہ وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے پاکستان امریکن سوسائٹی کی نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے جاری خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ایسی شراکت داریاں پاکستان کی تعلیمی ترقی اور نوجوان نسل کی روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ملاقات میں پاکستان امریکن سوسائٹی نیویارک نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ساتھ مل کر تعلیمی پروگرامز اور سکالرشپس کے لیے مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔ شمس الزمان صدر پاکستان امریکن سوسائٹی نیویارک نے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی ہمیشہ سے وطن کی تعلیم و ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کو تیار ہے اور یہ ملاقات اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔دونوں فریقین نے مستقبل میں مزید ملاقاتوں اور مشترکہ پروجیکٹس پر اتفاق کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button