تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

وائس چانسلر جامعہ قراقرم کی زیر صدارت اکیڈمک کونسل کا اجلاس ،تعلیمی معیار اور تحقیق کے فروغ پر زور

 قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی زیر صدارت تعلیمی وتحقیقی بہتری کیلئے 44واں اکیڈمک کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے ڈینز، سب کیمپسز کے ڈائریکٹرز، شعبہ جاتی سربراہان سمیت بلتستان یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے بیرونی ریویور کی حیثیت سے آن لائن شرکت کی۔شعبہ تعلقات عامہ جامعہ قراقرم کے مطابق اجلاس کا مرکزی محور مختلف شعبہ جات کی جانب سے پیش کئے گئے امور تھے جن میں فیکلٹی ورک لوڈاو رقراقرم گریجویٹ سکول کلاسز کے لیے روٹیشن پالیسی،ریسرچ ایوارڈ گرانٹ،ریٹیک پالیسی،سمیت دیگر تعلیمی وتحقیقی امور شامل تھےجن پر اراکین اجلاس نے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر کے آئی یوپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے اپنی گفتگو میں فیکلٹی ممبران اور سٹاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اکیڈمک ایکسیلینس کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ جامعہ کو ایک مثالی یونیورسٹی بنا سکیں۔وائس چانسلر نے مزید کہاکہ علاقے میں معیاری تعلیم اور تحقیق کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور ہم سب کا مشترکہ کردار اس مقصد کی کامیابی کا ضامن ہے۔اجلاس میں تحقیقات، طلبہ کی امتحانی کارکردگی اور انفراسٹرکچر کی ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا گیااور تعلیمی پالیسیوں کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیاگیاتاکہ گلگت بلتستان جیسے دور دراز علاقے میں اعلیٰ تعلیم کی رسائی کو یقینی بنایا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button