تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

آغا خان یونیورسٹی کا گلگت بلتستان میں 25 سال مکمل ہونے پر بچوں کی نشوونما سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس

 آغا خان یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ (آئی ای ڈی) کے پروفیشنل ڈیویلپمنٹ سینٹر، نارتھ (پی ڈی سی این ) نے گلگت بلتستان میں اپنی 25 سالہ خدمات مکمل ہونے پر ایک نئے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ خطے کے سب سے دور دراز علاقوں میں بھی سیکھنے کے طریقوں میں انقلابی تبدیلی لانے کیلئے پرعزم ہے۔ڈاکٹر فرید پنجوانی ڈین آئی ای ڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنے قیام سے لے کر اب تک پی ڈی سی این نے روایتی اساتذہ کی تربیت سے آگے بڑھ کر اسکولوں اور کمیونٹی کے ساتھ پائیدار شراکتیں قائم کی ہیں جنہوں نے تعلیمی معیار کو مضبوط کرنے اور معیاری تعلیم تک رسائی کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سالہا سال پر مشتمل فیلڈ ورک کے ذریعے اس مرکز نے اساتذہ کو بااختیار بنایا، کمیونٹیز کو فعال کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ سب سے دور افتادہ بچے بھی معیاری تعلیم سے محروم نہ رہیں۔ڈاکٹر مولاداد شفا، سربراہ پی ڈی سی این نے اس اثر کی وسعت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ مرکز کے پیشہ ورانہ ترقی کے پروگرامز جن میں تعلیمی قیادت ،ابتدائی بچپن کی تعلیم اور ہول اسکول امپرومنٹ شامل ہیں جن کے ذریعے 21000 سے زائد اساتذہ کو تربیت دی گئی اور 1,600 سے زیادہ اسکولوں میں 120000 سے زیادہ طلبہ تک رسائی حاصل کی گئی ہے۔اپنی سلور جوبلی کی مناسبت سے آئی ای ڈی نے 13ویں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا، جس نے مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے اساتذہ، محققین اور سماجی رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا تاکہ اس پیچیدہ دنیا میں نئی نسل کی پرورش کے مؤثر طریقوں پر غور کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button