تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

گرانفروشی پر گوشت کی چار دکانیں سیل، 5 قصاب جیل منتقل

اسسٹنٹ کمشنرو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کی نگرانی میں گلگت میں قصابوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے۔

میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم اور میونسپل مجسٹریٹس عمران اللہ ، محمد طاہر اور میونسپل پولیس فورس کے جوانوں کے ہمراہ گوشت کی قیمتوں اور معیار کو چیک کرنے کے لیے جوٹیال کینٹ ، جوٹیال پبلک چوک بازار جنرل بس سٹینڈ سمیت شہید ملت روڈ کے علاقے میں وسیع آپریشن کیا گیا۔نرخوں کی خلاف ورزی پر گوشت کی 4 دکانیں سیل اور 5 قصابوں کو جیل بھیج دیا گیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی بھی عوام کا استحصال نہ کرے اور لوگوں کو اشیائے خوردونوش طے شدہ نرخوں کے مطابق ملیں ۔انہوں نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں گرانفروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ خود ساختہ مہنگائی روکنے میں مدد مل سکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button