تازہ ترین
مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و...
ضلع گلگت

پولیو ٹیمیں مہم کے دوران اپنے مقررہ اہداف مکمل کریں ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت صداقت علی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سےاجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی ایچ او گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور،اسسٹنٹ کمشنر گلگت ، ایڈیشنل ایس پی گلگت، نمائندہ ڈبلیو ایچ او گلگت سمیت متعلقہ محکموں کے دیگر افسران نے شرکت کی۔خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت صداقت علی نے کہا کہ پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے، اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ ضلع گلگت کو پولیو سے مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔ایڈیشنل ڈی ایچ او گلگت نے اجلاس کو پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں ہدف کے مطابق کام سرانجام دے رہی ہیں۔انہوں نے اس موقع پر ہدایت جاری کی کہ پولیو ٹیمیں مہم کے دوران اپنے مقررہ اہداف مکمل کریں اور یہ یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہ جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈی ایچ او گلگت اور تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ یقینی بنائیں تاکہ مہم کے دوران درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیو کے خاتمے کے لیے جاری اس قومی مہم میں بھرپور تعاون کریں تاکہ مستقبل کی نسلوں کو معذوری سے بچایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button