تازہ ترین
مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و...
ضلع گلگت

گلگت میں پائیدار امن کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، کمشنر

 کمشنر گلگت ڈویژن توقیر حیدر کاظمی نے گلگت شہر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی آئی جی رینج، ڈپٹی کمشنر گلگت، ونگ کمانڈر رینجرز، ایس ایس پی گلگت اور ونگ کمانڈر جی بی سکاؤٹس بھی موجود تھے۔کمشنر گلگت ڈویژن نے شہر کے مختلف مقامات پر قائم چیک پوسٹوں کے قیام اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ شہر میں داخل ہونے اور نکلنے والے راستوں پر مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔کمشنر توقیر حیدر کاظمی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام ادارے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت شہر میں پائیدار امن کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button