تازہ ترین
مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و...
ضلع گلگت

گلگت شہر میں حالات مکمل طور پر پرامن ہیں، ایمان شاہ

 معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے کہ گلگت شہر میں حالات مکمل طور پر پرامن ہیں۔امن کے قیام اور شہر میں بھائی چارے کے فروغ میں علماء کرام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کے خطبوں میں دونوں مکاتبِ فکر کے علمائے کرام نے نہایت دانش مندی کے ساتھ اتحاد، یکجہتی اور امن کا پیغام دیا، جو گلگت بلتستان کی مثبت روایات کا عکاس ہے۔ایمان شاہ نے کہا کہ ہم سب گلگت بلتستان کے باسی ایک ہیں، ہمارا مقصد امن، ترقی اور باہمی احترام کا فروغ ہے۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ حکومتِ گلگت بلتستان وزیرِاعلیٰ حاجی گلبر خان کی قیادت میں خطے میں پائیدار امن کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ افواہوں سے گریز کریں اور امن و بھائی چارے کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام علمائے کرام کو سلامت رکھے اور گلگت بلتستان کو ہمیشہ امن و محبت کا گہوارہ بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button