تازہ ترین
مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و...
ضلع گلگت

گلگت میں دفعہ 144 نافذ ،عوامی اجتماعات، اسلحے کی نمائش اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت عارف احمد (PAS) نے ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری 1898 کے تحت مختلف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔سرکاری حکم نامے کے مطابق ضلع گلگت کی حدود میں عوامی اجتماعات، جلوس، ریلیاں اور مظاہرے مکمل طور پر ممنوع قرار دیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہیں تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حکم سے مستثنیٰ ہوں گے۔موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی، البتہ خواتین، بچے، بزرگ اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ اسی طرح سڑکوں کی بندش یا عوامی آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا کرنے والے اقدامات کو بھی سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر نافذ کیا گیا ہے اور یہ احکامات 30 دن تک نافذ العمل رہیں گے، جب تک کہ انہیں قبل از وقت واپس نہ لیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button