تازہ ترین
مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و...
پاکستان

فاطمہ ثنا کو وکٹیں نہیں ملیں تو والدہ نے فون کرکے کیا کہا؟

پاکستان کی ویمن ٹیم کی کپتان اور فاسٹ بولر فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ وکٹیں نہیں لیں تو والدہ نے کہا کہ شاداب خان کی طرح گگلی کرو۔
ویمن کرکٹر فاطمہ ثنا نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اپنے کیریئر کے دوران پیش آئے دلچسپ واقعے سے متعلق اظہار خیال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میری پرفارمنس اچھی نہیں تھی وکٹیں نہیں مل رہی تھیں تو والدہ نے کہا کہ شاداب خان کو گگلی پر وکٹیں مل رہی ہیں تم بھی گگلی ہی کرو۔فاطمہ ثنا نے کہا کہ والدہ کو بتایا کہ میں فاسٹ بولر ہوں میں شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی طرح ہوں، فاسٹ بولر بھاگ کر آتے ہیں پھر گیند کرتے ہیں اور شاداب خان کھڑے کھڑے بولنگ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ویمن ٹیم ان دنوں ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے سری لنکا میں موجود ہے اور پہلے میں گرین شرٹس کو بنگلادیش سے شکست ہوئی۔قومی ویمن ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کل بھارت سے کھیلے گی جبکہ پاکستان ٹیم کا تربیتی سیشن کولمبو میں بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا ۔کولمبو میں بارش کی وجہ سے آج آسٹریلیا اور سری لنکا کا میچ بھی منسوخ ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button