تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

گلگت کے متعدد فلور ملزمالکان کو مشینری کی مرمت اور ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے نوٹسز جاری

 ڈائریکٹوریٹ محکمہ خوراک گلگت بلتستان نے غیرمعیاری آٹے کے حوالے سے موصول ہونے والی شکایات، سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر اٹھائے گئے خدشات پرگلگت کے متعدد فلور ملز مالکان کو مشینری کی مرمت اور ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے۔ ڈائریکٹر خوراک گلگت بلتستان کے حکم پر فوڈ ٹیکنالوجسٹ ٹیم نے ضلع گلگت کی متعدد فلور ملز کا معائنہ کیا اور اپنی رپورٹ ڈائریکٹر آفس میں جمع کرائی،رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ کچھ فلور ملز میں آلات/مشینری کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور مل ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے آٹے کا معیار متاثر ہو رہا ہے، رپورٹ کی روشنی میں ڈائریکٹر خوراک گلگت بلتستان محمد جعفر نے فوڈ ایکٹ گلگت بلتستان 2022ء کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے متعلقہ مل مالکان کو فوری اصلاحی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔فلور مل مالکان کو کہا گیا ہے کہ اپنی مشینری اور آلات کی مرمت اور اپ گریڈ کے لئے اقدمات اٹھائیں اور آٹا پروڈکشن اور صفائی کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ ڈائریکٹرخوراک نے نے اس مقصد کے لیے 15 دن کی مہلت دی ہے، مقررہ مدت میں ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں فوڈ ایکٹ 2022ء (چیپٹر 5، سیکشن 38 سب سیکشن 1 اور 2، نیز سیکشن 45 اور 48) کے تحت جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈائریکٹر فوڈ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عوام کو معیاری، محفوظ اور صحت بخش آٹا فراہم کرنے کے لیے سخت نگرانی جاری رہے گی اور آئندہ بھی فلور ملز کا معائنہ تسلسل کے ساتھ جار رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button