تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس اور الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مابین اہم اجلاس، باہمی دلچسپی کےاہم امور پر اتفاق

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس اور الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مابین ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں باہمی دلچسپی کےاہم امور، آئندہ انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کے بلاکس سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ترجمان الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق دونوں اداروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئندہ الیکشن میں باہمی تعاون کو مزید مؤثر اور مضبوط بنایا جائے گا۔

اجلاس میں ممبر سپورٹ سروسز پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس محمد سرور گوندل، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل رابعہ اعوان، پروونشل الیکشن کمشنر عابد رضا، ڈائریکٹر محمد یاسر اشفاق، ڈائریکٹر عمران سلیم، ڈپٹی سینسز کمشنر سعید احمد اور چیف سسٹم اینالسٹ خواجہ آصف مجید سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر دونوں اداروں کے درمیان مستقبل میں بھی قریبی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرنے پر زور دیا گیا تاکہ انتخابی عمل کو شفاف، منصفانہ اور اعداد و شمار کی بنیاد پر مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

اس موقع پر پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس نے گلگت بلتستان کے انتخابی عمل کو مزید شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے تعاون کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات انتخابات کے عمل کو مزید شفاف اور عوامی توقعات کے مطابق بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button