تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پر آگاہی سیمینار

 قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سکول آف کمپیوٹنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے موضوع پر آگاہی سیمینار کا کامیاب انعقاد کیا۔ سیمینار کا بنیادی مقصد فیکلٹی ممبران اور طلباء میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے جدید رجحانات اور مواقع کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔سیمینار میں کمپیوٹر سائنس، سافٹ ویئر انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیٹا سائنس اور مصنوعی ذہانت جیسے مضامین کے طلباء اور اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کا اہتمام یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) ٹیکسلا کے شعبہ انڈسٹریل انجینئرنگ کے تعاون سے کیا گیا۔سیمینار میں ماہرین نے شرکاء کو ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عالمی رجحانات، جدید اختراعی طریقوں سمیت مختلف جدید پروگراموں کے ذریعے مواقع حاصل کرنے کے حوالے سے قیمتی معلومات فراہم کیں۔

سیمینار میں پروجیکٹس کے نتائج اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے عملی اطلاق پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی جو طلباء اور فیکلٹی کے لیے نہایت مفید ثابت ہوئی۔

اس موقع پر مقررین نے زور دیا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن نہ صرف تعلیمی شعبے بلکہ صنعتوں اور معاشرے کے لیے بھی انقلابی تبدیلیوں کا باعث بن رہا ہے۔ سیمینار کے شرکاء نے سیمینار کومستقبل کے مواقع سے ہم آہنگ کرنے والا ایونٹ قرار دیا۔ڈائریکٹر سکول آف کمپیوٹنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیزڈاکٹر ثابت رحیم و دیگر زمہ داران نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز طلباء کو جدید ٹیکنالوجیز سے ہم آہنگ کرنے اور عالمی معیار کے مطابق تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یونیورسٹی مستقبل میں بھی اس طرح کے تعلیمی و تربیتی پروگرامز کے انعقاد کے لیے پرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button