تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو نگر انتظامیہ کی جانب سے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری بحالی، ریلیف سرگرمیوں اور درپیش مسائل کے حل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی

 وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کوضلع نگر انتظامیہ کی جانب سے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری بحالی، ریلیف سرگرمیوں اور درپیش مسائل کے حل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور متاثرہ علاقوں کی جلد بحالی کو یقینی بنانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ضلع نگر میں بجلی کی مکمل فراہمی اور بجلی سے متعلق مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر انہوں نے ایس کام نیٹ ورک کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور کمیونی کیشن کی بلاتعطل فراہمی کے حوالے سے بھی اعلیٰ حکام سے رابطے کی یقین دہانی کروائی۔

علاوہ ازیں، نگر چھپروٹ روڈ کی میٹلنگ کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو سختی سے ہدایات جاری کی گئیں تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ٹکر کوٹ نگر میں سیلاب سے متاثرہ پل کی بحالی کے لیے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے باقاعدہ منظوری دیتے ہوئے کام کے فوری آغاز کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان متاثرہ عوام کے ساتھ ہے اور ہر ممکن وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بحالی کے تمام اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button