تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سکاؤٹس کے شہید صوبیدار کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لیے چھپروٹ پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کابینہ اراکین اور دیگر اہم شخصیات کے ہمراہ گلگت بلتستان سکاؤٹس کے شہید صوبیدار کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لیے چھپروٹ، نگر پہنچ گئے۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی کلمات میں کہا کہ دہشتگرد دیامر کے چہرے پر بدنما داغ ہیں،دیامر کا پر امن چہرہ خراب کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ریاست دہشت گردوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ شہید صوبیدار نے مادر وطن کی خدمت کے دوران جامِ شہادت نوش کیا اور پوری قوم ان کی قربانی پر فخر کرتی ہے۔ ہم ان کے بلند درجات اور اہل خانہ کے صبر و استقامت کے لیے دعاگو ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے ہمراہ وزیر داخلہ شمس الحق لون، وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن حاجی رحمت خالق، وزیر سوشل ویلفیئر دلشاد بانو، ممبر جی بی اسمبلی ایوب وزیری، معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ، معاون خصوصی برائے آبپاشی حسین شاہ، معاون خصوصی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ محمد علی قائد، مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان اور ترجمان حکومت فیض اللہ فراق موجود تھے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں شہید کو ریاست اور حکومت کا بیٹا سمجھتا ہوں۔ ہم امن و امان کو ہر صورت قائم رکھیں گے۔ صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدامات کریں گے۔ دیامر کے عوام اس بزدلانہ کارروائی کے خلاف ہیں ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چھپروٹ میں بجلی کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت اقدامات کرے گی اور شہید کی بیوہ و بیٹی کو حکومتی پالیسی کے تحت مکمل معاونت فراہم کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button