تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

گلگت پولیس نے چھموگرھ ناخوشگوار واقعہ پر جلال آباد کے 6افراد کو گرفتار کر لیا

گلگت پولیس نے 8محرم چھموگرھ ناخوشگوار واقعہ پر جلال آباد کے 6افراد کو گرفتار کر لیا۔ جمعرات کو پولیس کی بھاری نفری گرفتاریاں کرنے کیلئے جلال آباد میں داخل ہونا چاہتی تھی ،اطلاع ملنے پر اس گائوں کے لوگوں نے روڈ پر نکل کر گرفتاریوں کیخلاف بطور احتجاج روڈ کو بلاک کر دیا جس کے بعد پولیس نے اوشکھنداس کے مقام پر ناکا لگایا اور گلگت سے جلال آباد جانیوالے افراد کو شناختی کارڈ چیک کر کے گائوں کے 6بندے گرفتار کر لئے ۔قائد ملت جعفریہ آغا راحت حسین الحسینی نے کہا کہ ہم نے خود ہی بندے حکومت کے حوالے کرنے تھے لیکن انتظامیہ نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے ہمارے بندے پکڑے ہیں ،اب مزید گرفتاریوں کی صورت میں سارے گلگت بلتستان کو بند کر دیں گے ،ادھر اہلیان جلال آباد نے کہا ہے کہ پتھراو اور فائرنگ بھی ان پر کیا گیا ہے اور انصاف کے بجائے گرفتار بھی ان کو کیا جا رہا ہے انھوں نے کہا ہے مقامی انتظامیہ کوہستان کے دھشت گردوں کے آگے بلیک میل ہوئی ہے جھنہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت نے جلال آبادوں کو گرفتار نہیں کیا تو کوہستان کے ایک بندے کے بدلے میں جلال آباد کے دس بندوں کو قتل کریں گے ،گلگت بلتستان کے حالات ایک بار پھر بدترین مذہبی کشیدگی کی طرف جارہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button