تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

وائس چانسلر جامعہ قراقرم کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد،طلبہ تبادلہ پروگرام کے تحت یونان فارسٹری ٹیکنالوجیکل کالج چائنہ جانے کے انتظامات کا جائزہ لیا

 قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی سربراہی میں ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا،جس میں طلبہ تبادلہ پروگرام کے تحت دوسمسٹر کے لیے یونان فارسٹری ٹیکنالوجیکل کالج چائنہ جانے والے جامعہ کے طلبہ و طالبات سے متعلق انتظامات کا بغور جائزہ لیا گیا۔شعبہ تعلقات عامہ جامعہ قراقرم کے مطابق اجلاس میں وائس چانسلر کے ہمراہ جامعہ کے سینئر افسران نے شرکت کی اور پروگرام کے موثر انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے جامع تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس کا بنیادی مقصد طلبہ تبادلہ پروگرام کے تحت چائنہ جانے والے طلبہ کے لیے بہترین انتظامات کو یقینی بنانا تھا۔ واضح رہے کہ جامعہ قراقرم اور یونان فارسٹری ٹیکنالوجیکل کالج چائنہ کے درمیان طلبہ تبادلہ پروگرام کے حوالے سے باہمی تعاون کا ایک معاہدہ طے پایا ہے،اس معاہدے کے تحت دونوں جامعات کے طلبہ ایک سال کے لیے ایک دوسرے کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کریں گے۔اس پروگرام کے تحت جامعہ قراقرم کے طلبہ چائنہ جائیں گے جبکہ یونان فارسٹری ٹیکنالوجیکل کالج کے طلبہ جامعہ قراقرم میں تعلیم حاصل کریں گے۔اجلاس میں وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے اس پروگرام کو دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی روابط کو مضبوط کرنے کا ایک اہم ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام طلبہ کو نہ صرف جدید تعلیمی مواقع فراہم کرے گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور باہمی افہام و تفہیم کو بھی فروغ دے گا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس پروگرام کے تحت طلبہ کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور تحقیق کے مواقع میسر ہوں گے جو ان کے مستقبل کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔وائس چانسلر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے تاکہ طلبہ کو بہترین تعلیمی تجربہ حاصل ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button