تازہ ترین
مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و...
ضلع گلگت

گلگت،جشنِ بہاراں انٹر کلب پولو ٹورنامنٹ کے انتظامات کوحتمی شکل دینے کے حوالے سے اجلاس

 ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت عارف حسین کی زیر صدارت جشنِ بہاراں انٹر کلب پولو ٹورنامنٹ کیلئے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت، ایس پی ٹریفک، اے ڈی اسپورٹس، ایس ڈی او بی اینڈ آر، صدر پولو ایسوسی ایشن گلگت اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت نے کہا کہ جشنِ بہاراں انٹر کلب پولو ٹورنامنٹ آغا خان شاہی پولو گراؤنڈ میں منعقد کیا جائے گا، جس کے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں گے۔ صدر پولو ایسوسی ایشن گلگت نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ پولو گراؤنڈ میں پانی ڈالنے اور راہ ہموار کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر اے ڈی ٹورازم اور ڈی ایس او گلگت نے بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ مزید برآںایونٹ کے مؤثر انعقاد کے لیے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کی نگرانی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں صدر پولو ایسوسی ایشن، اے ڈی سپورٹس، چیف آفیسر ایم سی، ڈی ایم او گلگت اور ڈی ایس او گلگت شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی گراؤنڈ کا تفصیلی جائزہ لے کر انتظامات کو حتمی شکل دے گی۔ ایس پی ٹریفک کو بھی ہدایت دی گئی کہ سیکیورٹی اور ٹریفک پلان مرتب کر کے رپورٹ جلد از جلد پیش کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button