تازہ ترین
مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و...
پاکستان

آج کا میچ جیتا جا سکتا تھا، مگر کیسے؟ کپتان کراچی کنگز ڈیوڈ وارنر نے بتا دیا (ویڈیو)

کراچی: کپتان کراچی کنگز ڈیوڈ وارنر نے لاہور قلندرز کے خلاف میچ ہارنے کے بعد کہا کہ آج کی رات خاصی ٹف رہی، تاہم میچ جیتا جا سکتا تھا۔آسٹریلوی کرکٹر اور پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چھٹے میچ کے بارے میں کہا میں پاور پلے میں وکٹیں گنوانا ہارنے کی وجہ سمجھتا ہوں۔

انھوں نے کہا آج کی رات ہمارے لیے ٹف رہی، پاور پلے میں ہم نے ابتدائی وکٹیں گنوائیں، لیکن یہی وقت ہوتا ہے جب آپ کھیل پر اپنی پکڑ برقرار رکھنے کی جدوجہد کرتے ہیں، کیوں کہ آپ بہت زیادہ پیچھے نہیں رہنا چاہتے۔ڈیوڈ وارنر نے کہا اگر بولنگ میں خرابی ہے تو اچھی بات یہ تھی کہ ہمارے کچھ بیٹسمین فارم میں آ گئے ہیں، فیلڈنگ میں تھوڑی بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا ہمیں لگا تھا گراؤنڈ میں زیادہ اوس پڑے گی، میں سمجھتا ہوں 200 رنز کا ہدف حاصل کیا جا سکتا تھا، اگر کیچ نہ چھوڑتے اور بہتر بولنگ کرتے تو اتنا ہدف نہ ملتا، لیکن وہی بات کہ پاور پلے میں ہم نے ابتدائی وکٹیں گنوائیں، جس کے نقصان سے نہیں بچا جا سکتا تھا۔
کراچی کے حوالے سے ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ انھیں یہاں وقت گزارنا بہت زیادہ پسند ہے، ٹیسٹ سیریز کے سلسلے میں جب وہ یہاں آئے تھے تو تب مداحوں سے نہیں مل سکتے تھے، لیکن اب یہ سب زبردست ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے چھٹے میچ میں گزشتہ رات لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف 65 رنز سے کامیابی حاصل کر لی ہے، کراچی کنگز کی ٹیم 202 رنز کے تعاقب میں 136 رنز پر آؤٹ ہوئی، خوشدل شاہ نے 39 اور حسن علی نے 27 رنز بنائے، شان مسعود اور ٹم سائفرٹ 18،18 رنز اسکور کر سکے، جب کہ رشاد حسین اور شاہین آفریدی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور قلندرز نے پہلے کھیل کر 6 وکٹوں پر 201 رنز بنائے تھے، فخر زمان 45 گیندوں پر 76 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، ڈیرل مچل نے 41 گیندوں پر 75 رنز کی اننگز کھیلی، سیم بلنگز 19، محمد نعیم 7 اور عبداللہ شفیق 6 رنز بنا سکے، نائب کپتان حسن علی نے 28 رنز دے کر 4 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button