تازہ ترین
معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و... دیواریں صاف، الیکشن شفاف؛ وال چاکنگ پر مکمل پابندی ہو گی، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں’’مشاعرہ بسلسلہ معرکہ حق‘‘کا شاندار انعقاد،افواج پاکستان کی تاریخی فتح... الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا انتخابی مہم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
ضلع اسکردو

اسکردو؛ لوڈ شیڈنگ کے خلاف تاجروں نے احتجاج کرنے کا عندیہ دے دیا

اسکردو میں تاجر برادری بجلی بحران سے شدید تنگ آکر احتجاج کرنے کیلئے تاجر تنظیموں نے سر جوڑ لئے۔ بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ سے سب سے زیادہ متاثر کالج روڈ آرامشین لائن اور ورکشاپ لائن کے تاجر ہو رہے ہیں۔ جہاں تاجروں نے بجلی بحران پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے انجمن تاجران کے صدر سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔

تاجروں کے وفد محمد علی مہدی، علی محمد نذیر محمد حسین عبداللہ اور دیگر کا کہنا ہے کہ سکردو میں بجلی آہستہ آہستہ نظروں سے اوجھل ہورہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ یہاں حکومت نام کی کوئی شے نہیں ہے۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔

دوسری جانب انجمن تاجران کے صدر غلام حسین اطہر اور جنرل سکریٹری احمد چو شگری نے کہا ہے کہ بجلی بحران پر قابو پانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ بحران پر قابو پانے کیلئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسی بنائی جانی چاہیے وگرنہ احتجاج کا ماحول بن سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button