تازہ ترین
معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و... دیواریں صاف، الیکشن شفاف؛ وال چاکنگ پر مکمل پابندی ہو گی، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں’’مشاعرہ بسلسلہ معرکہ حق‘‘کا شاندار انعقاد،افواج پاکستان کی تاریخی فتح... الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا انتخابی مہم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
ضلع گلگت

معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ جگہ تقریبات‘ پاک فوج کو سلام

معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ جگہ تقریبات منعقد کی گئیں جن میں پاک فوج کے سلام پیش کیا گیا اور قوم نے اس عزم کا دہرایا کہ ملک کو کسی بھی چیلنج کی صورت میں پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ ہوگی۔

تقریبات یادگار شہداء پر منعقد ہوئیں جن میں ان کے مزارات پر چادریں چڑھائی گئیں اور شہداء کے درجات پر بلندی اور ملک میں ترقی امن و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پرلاہورمیں یادگار شہدا پرپروقار تقریب ہوئی۔صوبائی وزرا،چیف سیکریٹری،سول وعسکری حکام اورشہریوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

کور کمانڈر لاہور تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

مہمان خصوصی نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔پاک فوج کے چاق وچوبند دستے کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئی ۔تقریب کے اختتا م پرملک کی سلامتی، استحکام اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ معرکہ حق کوایک سال مکمل ہونے پرپشاورمیں یادگارِ شہداء پرپروقارتقریب ہوئی۔ گورنر خیبر پختونخوااورکورکمانڈرپشاورنے یادگارِ شہداء پرحاضری دی اور پھولوں کی چادرچڑھائی ۔

چیف سیکریٹری،سول وعسکری افسران،طلبہ اورعوام کی بڑی تعداد کی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں شہداء وطن کی عظیم قربانیوں کوخراجِ عقیدت پیش کیا گیا ۔شہداء کے بلند درجات اور وطنِ عزیز کی سلامتی و استحکام کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسزکاخصوصی پیغام بھی سنایا گیا۔ گلگت میں معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر یادگارشہداپرشاندارتقریب کاانعقادکیا گیا۔

نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس(ر)یارمحمد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کے مہمان خصوصی نے یادگار شہدا پرحاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ شہداء کے درجات کی بلندی، ملکی سلامتی، استحکام اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ کوئٹہ بلوچستان میں معرکہ حق میں تاریخی فتح کے حوالے سے پُروقار تقریب ہوئی۔گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ اور کور کمانڈرنے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑ ھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔

شہداء کو خراجِ عقیدت پیش، اعلیٰ فوجی و سول حکام نے یادگار شہداء پر حاضری دی۔شہداء کے ورثاء، یونیورسٹیز اور کالج کے طلباء کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی، صوبائی وزرا، آئی جی پولیس، اقلیتی نمائندے، دیگر اعلیٰ فوجی و سول حکام، اور شہداء کے لواحقین کی بڑی تعداد شرکت کی۔ دوست ممالک کے فوجی افسران اور وفود کی بھی یادگار شہداء پر حاضری اور پھول چڑھائے۔

شہداء کے لواحقین نے وطن پر قربان ہونے والے تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ آج کا دن پوری قوم کیلئے فتح، اتحاد اور قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ شہداء کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج پاکستان کا وقار اور شان دنیا بھر میں بلند ہے۔ معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پرہیڈکوارٹرزپاکستان رینجرزسندھ کراچی میں پروقار تقریب ہوئی ۔پاکستان رینجر سندھ کے افسران اور جوانوں کی تقریب میں شرکت کی۔مہمانِ خصوصی ڈی جی رینجر سندھ نے یاد گارِشہداء پر پھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔تقریب میں شہداء وطن کی عظیم قربانیوں کوخراجِ عقیدت پیش کیا گیا ۔اس موقع پرچیف آف آرمی اسٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسز کا خصوصی پیغام بھی سنایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button