تازہ ترین
معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا دفاتر کی چمک دمک پر عوام کا پیسہ خرچ نہیں ہوگا، نگران وزرا نے فنڈز واپس کر دیے، شبیر میر گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت پہنچ گئے، گورنر اور نگران وزیرِ اعلیٰ سے ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں، امن و... دیواریں صاف، الیکشن شفاف؛ وال چاکنگ پر مکمل پابندی ہو گی، چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں’’مشاعرہ بسلسلہ معرکہ حق‘‘کا شاندار انعقاد،افواج پاکستان کی تاریخی فتح... الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کا انتخابی مہم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری
ضلع گلگت

استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا

 گلگت بلتستان عام انتخابات کے سلسلے میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے اپنے امیدواروں کو باضابطہ طور پر پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے۔ پارٹی صدر عبدلعلیم خان کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی کے 14 حلقوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔مرکزی جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود اور صوبائی صدر رانا نزیر احمد خان نے امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم کیے۔

اعلان کے مطابق جی بی اے ون گلگت سے مولانا سلطان رئیس، جی بی اے ٹو گلگت سے فتح اللہ خان، جی بی اے تھری گلگت سے کیپٹن (ر) محمد شفیع خان، جی بی اے 6 ہنزہ سے ایمان شاہ، جی بی اے 7 سکردو ون سے راجہ جلال حسین خان اور جی بی اے 14 استور ٹو سے شمس الحق لون کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

اسی طرح جی بی اے 15 دیامر ون سے حاجی شاہ بیگ، جی بی اے 16 دیامر ٹو سے ایڈووکیٹ عتیق اللہ، جی بی اے 18 دیامر فور سے حاجی گلبر خان، جی بی اے 19 غذر ون سے عاطف سلمان، جی بی اے 20 غذر ٹو سے خان اکبر خان، جی بی اے 21 غذر تھری سے جمیلہ خاتون، جی بی اے 22 سے رضا الحق جبکہ جی بی اے 10 روندو سے محمد خان وزیر کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی اور اسلامی تحریک پاکستان کے درمیان عام انتخابات کیلئے مختلف نشستوں پر انتخابی اتحاد بھی قائم کیا گیا ہے۔پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدواروں نے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خوشحالی، ترقی اور بہتر طرزِ حکمرانی کے منشور کے تحت بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button