استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا

گلگت بلتستان عام انتخابات کے سلسلے میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے اپنے امیدواروں کو باضابطہ طور پر پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے۔ پارٹی صدر عبدلعلیم خان کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی کے 14 حلقوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔مرکزی جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود اور صوبائی صدر رانا نزیر احمد خان نے امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم کیے۔
اعلان کے مطابق جی بی اے ون گلگت سے مولانا سلطان رئیس، جی بی اے ٹو گلگت سے فتح اللہ خان، جی بی اے تھری گلگت سے کیپٹن (ر) محمد شفیع خان، جی بی اے 6 ہنزہ سے ایمان شاہ، جی بی اے 7 سکردو ون سے راجہ جلال حسین خان اور جی بی اے 14 استور ٹو سے شمس الحق لون کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
اسی طرح جی بی اے 15 دیامر ون سے حاجی شاہ بیگ، جی بی اے 16 دیامر ٹو سے ایڈووکیٹ عتیق اللہ، جی بی اے 18 دیامر فور سے حاجی گلبر خان، جی بی اے 19 غذر ون سے عاطف سلمان، جی بی اے 20 غذر ٹو سے خان اکبر خان، جی بی اے 21 غذر تھری سے جمیلہ خاتون، جی بی اے 22 سے رضا الحق جبکہ جی بی اے 10 روندو سے محمد خان وزیر کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی اور اسلامی تحریک پاکستان کے درمیان عام انتخابات کیلئے مختلف نشستوں پر انتخابی اتحاد بھی قائم کیا گیا ہے۔پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدواروں نے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خوشحالی، ترقی اور بہتر طرزِ حکمرانی کے منشور کے تحت بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے گی۔










