رونالڈو نے ’’بسم اللہ‘‘ پڑھ کر گول کیا!

پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے بسم اللہ پڑھ کر پینلٹی کک پر گول کیا اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔
پرتگال سے تعلق رکھنے اسٹار فٹبالر جو سعودی کلب النصر کا حصہ ہونے کے بعد کئی سالوں سے سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر بسم اللہ اور ان شا اللہ کے الفاظ کہہ کر سب کے دل جیت لیے۔
رونالڈو نے النجمہ کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دو گول کر کے اپنی ٹیم سعودی کلب النصر کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس میچ کا خاص لمحہ اس وقت آیا، جب رونالڈو نے پینلٹی کک پر گول کرنے سے قبل ’’بسم اللہ‘‘ پڑھی اور پھر فٹبال کو کامیابی کے ساتھ گول پوسٹ میں پہنچایا۔
انہوں نے 56 ویں منٹ میں پینلٹی کے ذریعے گول کر کے اسکور 2-3 کردیا، بعد ازاں 73 ویں منٹ میں ایک اور گول کر کے ٹیم کی برتری 2-4 کر دی۔
رونالڈو کے کیریئر گولز کی تعداد 967 تک پہنچ گئی ہے اور وہ اب تیزی سے 1000 گولز کے تاریخی سنگ میل کی جانب بڑھ رہے ہیں












