تازہ ترین
Uncategorizedضلع گلگت

گلگت اور سکردو میں تین روزہ کرفیو نافذ

گلگت بلتستان حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر گلگت اور سکردو میں تین روزہ کرفیو نافذ کر دیا ہے جبکہ سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی کی درخواست بھی کر دی گئی ہے۔محکمہ داخلہ و جیل خانہ جات گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں پیدا ہونے والی "نازک” سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا۔یہ صورتحال ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کی خبر کے بعد ہونے والے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کے نتیجے میں پیدا ہوئی ۔ فورس کمانڈ ناردرن ایریاز (ایف سی این اے) کے فورس کمانڈر کو ارسال نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خاص طور پر ضلع گلگت اور ضلع سکردو میں حالات مزید بگڑنے کا خدشہ ہے۔

اس خدشے کے پیش نظر دونوں اضلاع میں پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی اور تین روزہ کرفیو نافذ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔حکام کے مطابق کرفیو 2، 3 اور 4 مارچ کے لیے ابتدائی طور پر نافذ کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور انسانی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ نوٹیفکیشن میں کرفیو اور ممکنہ نرمی کے اوقات کار کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حساس مقامات پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button