تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، منشیات بر آمد

اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق 7 کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ کاروائیوں میں 2 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 175.53 کلوگرام منشیات برآمد ہوئیں۔تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران گلگت میں اسکول کے قریب ملزم سے 450 گرام چرس برآمد ہوئی۔گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔کلفٹن کراچی میں کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ جانیوالے پارسل سے کارپٹ میں جذب 21.6 کلو آئس برآمد کی گئی۔ساہیانوالہ ٹول پلازہ فیصل آباد کے قریب گاڑی سے 80.4 کلو گرام چرس اور 60 کلو گرام افیون برآمد کرکے 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔بیلا روڈ اسلام آباد پر ملزم کے قبضے اور گھر سے 9.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب 2 ملزمان سے 140 گرام کوکین اور 140 گرام آئس برآمد کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button