تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

گلگت شہر میں بغیر منصوبہ بندی تعمیرات سے عوام کو سہولیات کی فراہمی میں چیلنجز درپیش ہیں، جسٹس (ر) یار محمد

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے کہا ہے کہ گلگت شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی اور بغیر منصوبہ بندی کے تعمیرات کی وجہ سے عوام کو سہولیات کی فراہمی اور شہر کے خوبصورتی کو برقرار کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہیں، ان مشکلات کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے اور عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی اپنی توانائیاں اور وسائل بروئے کار لائے۔گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے دی گئی محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت میں گنجان آبادی کی وجہ سے پانی کے بحران میں اضافہ ہورہاہے۔ مختلف علاقوں سے پانی کے عدم دستیابی کے حوالے سے عوام کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔

گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت واٹر سپلائی کے مختلف منصوبوں کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو پانی کی بنیادی سہولت فراہم کی جاسکے۔نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت شہر میں پارکنگ اور ٹریفک مینجمنٹ جیسے مسائل کو حل کرنے کیلئے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی مختلف شارٹ ٹرم منصوبوں پر توجہ دے۔ سیوریج گلگت کیلئے انتہائی اہم منصوبہ ہے لیکن سیوریج کا کام ناقص ہونے کے شکایات مختلف علاقوں سے سامنے آرہی ہیں اس اہم منصوبے کی معیار کو یقینی بنانے اورسیوریج کی تعمیر کے دوران عوام کو درپیش مسائل کو بروقت حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے ٹائم لائنز پر عملدرآمد کیا جائے۔ گلگت میں زیر تعمیر سیوریج منصوبے کی وجہ سے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بارے میں عوام میں منفی تاثر پیدا ہوا ہے، محکمہ اس تاثر کو دور کرنے اور مثبت تاثر کو فروغ دینے کیلئے سیوریج منصوبے کی معیار اور رفتار یقینی بناتے ہوئے اس منصوبے کی مانیٹرنگ کیلئے سخت اقدامات کرے۔جو روڈ سیوریج کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ان کی ری کارپٹنگ میں معیار کو یقینی بنائیں۔ عوامی شکایات کی فوری ازالے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے جس سے عوام کا اعتماد بحال ہوگا اور ان کے مسائل میں کمی آئے گی۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ترقیافتہ قوموں کی طرح ہمیں لانگ ٹرم پلاننگ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وقت اور وسائل کا ضیاع نہ ہو اور عوام کو بھی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ناقص منصوبہ بندی اور پی سی 4کی منظوری کے بغیر نئے محکموں کے قیام اور سرکاری عمارتوں کی تعمیر سے ڈویلپمنٹ سائیکل متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے مختلف محکموں میں ہیومن ریسورس کی کمی کے مسائل سامنے آرہے ہیں اور ان تعمیر کئے جانے والے منصوبوں کے ثمرات عام عوام تک نہیں پہنچ رہے ہیں۔ گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے نئی آسامیوں کی تخلیق اور بروقت ریلیز کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button