تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

گلگت بلتستان ،چیف الیکشن کمشنر نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان (تمغہ شجاعت)راجہ شہباز خان نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق 14 فروری 2026 بروز ہفتہ پولنگ ہوگی۔ اس حوالے سے 19 دسمبر 2025 کو پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا اور کاغذات نامزدگی 22 دسمبر سے 26 دسمبر 2025 تک جمع کروائے جائیں گے۔ اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور الیکشن کمیشن گلگت بلتستان ان انتخابات کے انعقاد کے لیے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سال سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے ہیں، اور ان کے انعقاد سے عوامی مسائل براہ راست عوام کے دہلیز پر حل ہوں گے اور شہری اپنے حقوق حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے اور علاقے کی ترقی کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔کسی بھی معاشرے میں بلدیاتی ادارے جمہوری نظام میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے ذریعے عوام کو نچلی سطح پر فیصلہ سازی اور مقامی ترقی میں براہ راست شمولیت کا موقع ملے گا۔الیکشن کمیشن گلگت بلتستان پرعزم ہے کہ یہ انتخابات صاف، شفاف، منصفانہ اور قانون کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔ عوامی حلقوں نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان (تمغہ شجاعت) راجہ شہباز خان کی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اس خصوصی کاوش کو خوب سراہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button