تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
پاکستان

سڈنی فائرنگ واقعہ، آسٹریلیا کا ایشیز سیریز سے متعلق بڑا فیصلہ

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے واقعے کے بعد ایشیز سیریز کے ایڈیلیڈ میں شیڈول تیسرے ٹیسٹ میں سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق حکام نے ایڈیلیڈ اوول کے باہر اضافی سیکیورٹی کی تصدیق کی ہے، اس حوالے سے ساؤتھ آسٹریلیا پولیس کمشنر گرانٹ اسٹیونز نے کہا کہ سیکیورٹی رسپانس سیکشن کو تعینات کیا جا رہا ہے، رسپانس سیکشن میں پولیس افسران اعلیٰ تربیت یافتہ ہوتے ہیں اور اضافی اسلحہ ہوتا ہے۔

پولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ رسپانس سیکشن چند برس قبل قائم کیا گیا جو پبلک مقامات پر فرائض انجام دیتا ہے، رسپانس سیکشن کو اسٹیڈیم کے ارد گرد تعینات کیا جائے گا جو فینز کی حفاظت کریں گے۔

دوسری جانب آسٹریلوی حکومت نے آج یوم سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

یاد رہےکہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر مسلح افراد نے شہریوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور40 زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا ایک شخص مارا گیا اور دوسرے حملہ آور کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button