تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

عدالتوں میں زیر التواء مختلف محکموں کے مقدمات کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے خصوصی ہدایت جاری کی جائے گی ،جسٹس (ر) یار محمد

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے لاء ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دیئے جانے والے محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ قانون انتہائی اہمیت کا حامل ہے، فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے اور عدالتوں میں زیر التواء مختلف محکموں کے مقدمات کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام محکموں کو خصوصی ہدایت جاری کی جائے گی کہ مقررہ مدت کے اندر پیرا وائز کمنٹس عدالتوں میں جمع کرائیں تاکہ ان مقدمات میں غیر ضروری تاخیر سے اجتناب کیا جاسکے۔نگران وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری قانون کو ہدایت کی کہ پراسکیوشن سائٹ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ محکمہ قانون کی جانب سے عدالتوں میں مختلف مقدمات اور پیشرفت کے حوالے سے مکمل ڈیٹا آن لائن کرنے کیلئے شروع کئے جانے والا لیٹی گیشن مینجمنٹ سسٹم کو نگران وزیر اعلیٰ نے سراہتے ہوئے اس سسٹم کو مزید فعال اور بہتر بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری قانون کی جانب سے محکمے کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button