تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

بجلی بحران کی وجہ سے عوام کو مشکلات درپیش ہیں ، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، یار محمد

 نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے پاور سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی بحران کی وجہ سے عوام کو مشکلات درپیش ہیں اور اذیت سے گزر رہے ہیں۔ عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کیلئے فوری اور ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ہمیں عوام کو درپیش اذیت اور مسائل کا احتساب کرنے کی ضرورت ہے۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کی جائے اور مقررہ اوقات کار میں ہر صورت بجلی کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔ گلگت، سکردو اور چلاس میں بجلی بحران دیگر علاقوں سے بہت زیادہ ہے، ان علاقوں میں خصوصی اقدامات کرتے ہوئے مساوی بنیادوں پر بجلی کی تقسیم یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

سپیشل لائنوں کا خاتمہ کریں۔کنزرویشن کمیٹیوں کے ذریعے غیر قانونی برقی آلات کے استعمال کی حوصلہ شکنی کریں۔ لوڈ مینجمنٹ کے تحت شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں۔ مارکیٹوں میں غیر قانونی برقی آلات کی فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کیا جائے۔ محکمہ برقیات محلہ سطح پر کنزرویشن کمیٹیاں تشکیل دے اور غیر قانونی برقی آلات کے استعمال کی حوصلہ شکنی کریں۔ تمام سرکاری ملازمین آئندہ دو ہفتوں میں اپنے گھروں میں بجلی کے میٹرز کی تنصیب یقینی بنائیں۔ بغیر میٹرز کے بجلی استعمال کرنے والے ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔ صوبائی ٹاسک فورس کنزرویشن کمیٹیوں کی نگرانی کرے اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ محکمہ لوڈ مینجمنٹ اور شیڈول کو یقینی بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button