تازہ ترین
ضلع گلگت

وائس چانسلر کے آئی یو سے چائناپاکستان جوائنٹ ریسرچ سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی وفد کے ہمراہ ملاقات

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے چائناپاکستان جوائنٹ ریسرچ سینٹر (سی پی جے آ ر سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر قائد اعظم یونیورسٹی پروفیسرہانگ تیانہوا نے وفدکے ہمراہ ملاقات کی۔ یہ ملاقات جامعہ قراقرم اورسی پی جے آر سی کے درمیان تعلیمی اور تحقیقی تعاون کو مضبوط کرنے کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔ملاقات میں جامعہ قراقرم میں زیر تعمیر قراقرم آبزرویشن اینڈ ریسرچ سٹیشن کی اسٹیٹ آف آرٹ بلڈنگ سمیت دیگر مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ جس میں موسمیاتی تبدیلی،قدرتی آفات پر سائنسی تحقیق اور تعلیمی تبادلے کو فروغ دینا شامل تھا۔ملاقات کا بنیادی مقصد جامعہ میں زیر تعمیر قراقرم آبزرویشن اینڈ ریسرچ سٹیشن کے تعمیراتی کام کا معائنہ کرنا اور مستقبل قریب میں اس سنٹر میں چائنز وپاکستانی ماہرین کا مشترکہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل پر کام کرنے سے متعلق روٹ میپ تیار کرناتھا۔وائس چانسلر کے آئی یو نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے جامعہ قراقرم کے گلگت بلتستان میں اعلیٰ تعلیم کے مرکز کے طور پر کردار اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کو تحقیق اور علمی تبادلے کے ذریعے سہارا دینے کی یونیورسٹی کی وابستگی کو اجاگر کیا۔ سی پی جے آ ر سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر قائد اعظم یونیورسٹی نے جامعہ قراقرم کی تعلیم اور تحقیق میں شراکت کی تعریف کی اور مشترکہ سائنسی اور تربیتی پروگراموں کے امکانات پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button