تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
پاکستان

معروف بھارتی کھلاڑی آئی سی یو میں داخل

بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ایئر کو سنجیدہ نوعیت کی انجری کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں داخل کرادیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شریاس ایئر کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہو گئی ہے، وہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے۔بھارتی کھلاڑی کو دوران کیچ پسلیوں میں چوٹ آئی تھی، ان کو اندرونی بلیڈنگ ہوئی جس کی وجہ سے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں داخل کرنا پڑا۔

شریاس ہفتے کے روز سے ایئر سڈنی کے اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں، شریاس ایئر دو سے 7 دنوں تک ڈاکٹرز کی نگرانی میں رہیں گے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اندرونی بلیڈنگ کی وجہ سے انفیکشن روکنے کے لیے ان کی نگرانی کی جارہی ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے ہوائی سفر کی اجازت ملنے کے بعد ہی شریاس ایئر واپس بھارت روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب بھارت میں انٹرنیشنل کھلاڑی بھی اب غیر محفوظ ہیں، بھارت میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران انتہائی ناقص انتظامات کا پول کھل گیا، اندور میں ہوٹل سے کیفے جانے والی دو آسٹریلین کرکٹرز کو سڑک پر موٹرسائیکل سوار نے ہراساں کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلین کرکٹرز کو سڑک پر دو بار نامناسب انداز میں چھوا گیا، اس واقعے کی آسٹریلین ٹیم کے سیکیورٹی مینیجر ڈینی سمنز نے پولیس میں رپورٹ کروائی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نے خواتین کھلاڑیوں کو چھو کر ہراساں کیا، آسٹریلین سیکیورٹی انچارج نے پولیس کو رپورٹ کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا تھا جب آسٹریلوی ٹیم کی کھلاڑی اپنے ہوٹل سے باہر نکل کر قریبی کیفے کی طرف جا رہی تھیں۔اندور پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کر لیا گیا، غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کوئی سیکیورٹی آفیسر موجود نہیں تھا، پولیس نے کہا کہ ملزم کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button