تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے سوختنی ، گیلی ،بھورے کا نرخنامہ جاری

اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر)عادل علی نے سوختنی ، گیلی اور بھورے کا نرخنامہ جاری کردیا ، خشک لکڑی 1600 روپے من ، گیلی لکڑی 1250 جبکہ لکڑی کو بھورا فی بوری 1300 روپے مقرر کردیا ۔ تمام ٹمبر ڈپووں ، لکڑی کے کارخانہ مالکان عملدرآمد یقینی بنائیں ، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ، نئے نرخنامے پہ فوری عملدرآمد ہوگا ۔بعد ازاں ایک اور نوٹیفیکیشن میں انہوں نے لکڑی کے بھورے کو کھلے عام فٹ پاتھوں پر رکھ کر خریدو فروخت پر پابندی کا بھی حکمنامہ جاری کردیا ہے انہوں نے بھورا فروخت کرنے والوں کو پابند کیا ہے کہ بھورا صرف کارخانوں اور ڈپووں کے اندر فروخت کیا جائے ۔ کھلے عام بھورے کے فروخت پر پابندی کا مقصد صفائی کو یقینی بنانا ہے ، اور جگہ جگہ بھورا رکھنے کی وجہ سے گندگی پھیلنے کے ساتھ ، ٹریفک میں میں خلل پیدا کرنے کے باعث بننا ہے ۔شہر میں بھورا کی وجہ سے پھیلنے والی گندگی کو روکنے کیلئے پابندی عائد کردی ہے ۔ منگل کے روز جاری نوٹس میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے واضح کیا ہے کہ شہری حدود میں واقع تمام کارخانہ جات ، ڈپووں کو پابند کیا ہے کہ لکڑی کی جاری قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے ساتھ بھورا فروخت کرنے والے مالکان کو انتباہ کیا ہے کہ وہ پابندی پہ عملدرآمد یقینی بنائیں ،جگہ جگہ فٹ پاتھوں پہ بھورا فروخت نہ کریں ، سرکاری نرخناموں کے خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ بھورا ضبط کرنے کے ساتھ مالک کو کیل کی سزا ہوگی ، شہری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں عوامی مفاد عامہ کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی حوصلہ افزائی کریں ، عوامی مسائل کا حل ہی ہمارا نصب العین ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button