تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

اے آئی جیو نیویگیٹراور کے آئی یو کے مابین معاہدہ ،دونوں ادارے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجیز میں تربیت،انٹرنشپ کے مواقع او ر مشترکہ تحقیقی منصوبوں پر کام کریں گے

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اور اے آئی جیو نیویگیٹر نے طلبہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور مشترکہ تحقیقی منصوبوں کے حصول کے لیے باہمی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کرلئے۔ باہمی تعاون کے سمجھوتے پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اور اے آئی جیو نیویگیٹرکے سی ای او عاصم جاوید نے دستخط کئے۔باہمی تعاون پر دستخط کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں جامعہ اور اے آئی جیو نیگیٹرز کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔اس تعاون کا مقصد طلبہ کو جدید ٹیکنالوجیز میں تربیت اور رہنمائی،انٹرنشپ اور مشترکہ تحقیقی منصوبوں پر کام کرنا ہے۔ ای آئی جیو نیویگیٹر اپنی جیو اسپیشل مصنوعی ذہانت (GeoAI) اور ایڈوانسڈ ڈیٹا اینالٹکس کی مہارت کو بروئے کار لا کر جامعہ قراقرم کے طلبہ کی تکنیکی صلاحیتوں کو نکھارے گی۔یہ شراکت داری طلبہ کو موسمیاتی تبدیلی، وسائل کے انتظام اور پائیدار ترقی جیسے عصری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کرے گی جو پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقوں کے تناظر میں خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہا کہ ای آئی جیو نیویگیٹر کے ساتھ یہ تعاون ہمارے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجیز سے استفادہ کرنے اور پائیدار ترقی میں کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ شراکت داری یونیورسٹی کی تحقیقی صلاحیتوں کو مضبوط کرے گی اور طلبہ کو اعلیٰ معیار کے منصوبوں میں عملی تجربہ فراہم کرے گی جبکہ سی ای او اے آئی جیو نیویگیٹر عاصم جاوید نے کہاکہ کے آئی یو کا منفرد جغرافیائی محل وقوع اور معیاری تعلیم کے لیے عزم ہمارے جیو اے آئی جیو کے مشن سے ہم آہنگ ہے، ہم طلبہ کی ہنرمندی کو پروان چڑھانے اور حقیقی دنیا کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button