تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت کی قیادت میں اجلاس، امن و امان کی بحالی اور شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت اسحاق حسین (پی ایس پی) کی قیادت میں ڈی پی او آفس گلگت میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اس اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی گلگت، سپرنٹنڈنٹ ڈی پی او ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر گلگت، تینوں سرکلز کے ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی ٹریفک، تمام ضلعی ایس ایچ اوز، انچارج ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ گلگت، او ایس آئی آفس اور ریڈر ٹو ڈی پی او گلگت نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت نے کہا کہ امن و امان کی بحالی اور شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،تمام داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک افراد کی سخت نگرانی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں چیکنگ پوائنٹس کی خود نگرانی کریں،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے،شہر کے اندر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔پولیس اہلکار عوام سے خوش اخلاقی اور عزت و احترام کے ساتھ پیش آئیں جبکہ دورانِ ڈیوٹی غفلت یا لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button