تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

سید راحت حسین الحسینی کی زیر صدارت انجمن امامیہ گلگت بلتستان ،ہئیت آئمہ جمعہ و الجماعت کا اجلاس

مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان اور ہئیت آئمہ جمعہ و الجماعت کا ایک اجلاس قائد ملت جعفریہ علامہ سید راحت حسین الحسینی کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں موجودہ حساس علاقائی صورتحال، امن و امان، اور حالیہ حکومتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں شرکا نے کہا کہ موجودہ حالات میں یکطرفہ کاروائیاں اور بلاجواز گرفتاریاں نہ صرف افسوسناک ہیں بلکہ علاقے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔اجلاس میں حکومت کی جانب سے ملت جعفریہ کے بے گناہ نوجوانوں کے خلاف کارروائیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے کہا کہ حیرت انگیز طور پر اب تک ان عناصر کے خلاف کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا جنہوں نے سوشل میڈیا اور عوامی اجتماعات میں مقدسات اہلبیت کی توہین ،اسلحہ کی کھلی نمائش کی۔

اجلاس میں اس دوہرے معیار پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ توہین مقدسات میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ساتھ ہی اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ جن بیگناہ افراد کو بلاجواز گرفتار کیا گیا ہے، انہیں فورا رہا کیا جائے۔ اجلاس کے شرکا نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے یکطرفہ رویہ جاری رکھا اور ملت کے خلاف غیر منصفانہ اقدامات بند نہ کیے تو سخت ردعمل دیا جائے گا اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ آخر میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید راحت حسین الحسینی نے کہا کہ ملتِ جعفریہ امن و انصاف کی داعی ہے، مگر کسی بھی قسم کی ناانصافی یا امتیازی سلوک کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حکومتِ وقت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حالات کو مزید بگاڑنے سے گریز کرنا چاہئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button