تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

گلگت بلتستان میں منی لانڈرنگ کے ریفرنسز براہ راست ایف آئی اے کو بھجوائے جائینگے،معاہدہ طے

گلگت بلتستان میں منی لانڈرنگ کے ریفرنسز براہ راست ایف آئی اے کو بھجوائے جائینگے، اس حوالے سے معاہدہ طے پا گیا۔ایف آئی اے اور گلگت بلتستان پولیس کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردئیے گئے۔ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈی جی اینٹی منی لانڈرنگ اکبر ناصر خان اور آئی جی گلگت بلتستان افضل محمود بٹ نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ایم او یو کے تحت گلگت بلتستان پولیس منی لانڈرنگ سے متعلق تمام ریفرنسز براہ راست ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ ونگ کو بھجوائے گی۔ اس سلسلے میں بتایا گیا کہ گلگت بلتستان پولیس کار لفٹنگ، اغوا، مالیاتی فراڈ اور دیگر سنگین جرائم میں منی لانڈرنگ کے عنصر کی تفتیش کے تمام ریفرنسز ایف آئی اے کو ارسال کرے گی۔

ایف آئی اے اور گلگت بلتستان پولیس کے مابین یہ معاہدہ تحقیقات کے عمل کو بروقت، شفاف اور پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔اس اقدام سے جرائم کی مالی ٹریل کو جانچنے اور غیر قانونی مالیاتی بہا کو روکنے میں نمایاں پیش رفت ممکن ہوگی۔یہ اقدام ملک میں مالیاتی شفافیت کے فروغ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے ایف آئی اے کی منظم کوششوں کا مظہر ہے۔ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ ونگ گلگت بلتستان پولیس کے افسران کو منی لانڈرنگ تحقیقات اور جدید تحقیقاتی طریقہ کار پر خصوصی تربیت بھی فراہم کرے گا۔اس ٹریننگ میں ریفرل سسٹم، کیس مینجمنٹ اور مالیاتی تجزیے کے جدید تقاضوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ مشترکہ تربیت سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے خلاف قومی سطح پر ادارہ جاتی ہم آہنگی بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ کاوشیں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(FATF)کی ہدایات اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button