تازہ ترین
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر کسی صورت رکنے نہیں دیا جائے گا،انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد... گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا فائنل راؤنڈ شروع، بلاول بھٹو اسکردو پہنچ گئے مایہ ناز اتھلیٹ مسعود خان کا نیا ریکارڈ، پشاور تا سکردو 808 کلومیٹر دوڑ 9 دن میں مکمل کرلی ،اہل علاق... گلگت بلتستان میں ایک ہفتے سے لاپتا جاپانی سیاح کی لاش کھائی سے مل گئی پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان انتخابات 2026ء سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں جگہ ... معرکہ حق میں تاریخی فتح کا ایک سال مکمل ،گلگت میں یادگار شہدا پر پروقار تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان انتخابات،خواتین کی مخصوص اور ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
ضلع گلگت

داریل تانگیر ایکسپریس وے سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کے حوالے سے اہمیت کا حامل منصوبہ ہے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نےاعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر کہا کہ داریل تانگیر ایکسپریس وے سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کے معیار اوررفتار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے داریل تانگیر ایکسپریس وے میں کنسلٹنٹ کے مختلف نقائص اور سستی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اس اہم منصوبے میں غیر ضروری تاخیر سے اجتناب کیا جائے۔وزیر اعلیٰ نے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور کنسلٹنٹ داریل تانگیر ایکسپریس وے کو ہدایت کی کہ فیز II کی تیاری میں غیر ضروری تاخیر مشاہدہ کیا گیا ہے اس اہم منصوبے کا فیز II کو31اکتوبر تک حتمی شکل دے کر متعلقہ فورم میں پیش کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات عامہ کو ہدایت کی کہ داریل تانگیر ایکسپریس وے میں جاری کام کو تیز کیا جائے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات عامہ اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے داریل تانگیر ایکسپریس وے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button